امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی دوڑ میں شامل امیدوار برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر واشنگٹن اور الاسکا میں صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی دوڑ میں شامل امیدوار برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر واشنگٹن اور الاسکا میں صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیاہے۔ امریکہ میں صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کے لیے تین ریاستوں واشنگٹن ، ہوائی اور الاسکا میں ڈیموکریٹ پارٹی کے کوکسز منعقد ہوئے۔
نتائج کے مطابق برنی سینڈرز نے الاسکا اور واشنگٹن میں اپنی حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی۔ ہیلری کلنٹن کو اب تک ہونے والے پرائمری اور کوکس انتخابات میں مجموعی طور پر برنی سینڈرز پر نمایاں برتری حاصل ہے۔