یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک حوثی نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پرکہا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار ،ڈکٹیٹر اور خائن بادشاہ سلمان نےاسرائيل کے ساتھ کئي معاہدوں پر دستخط کئے ہیں اوروہ خود کو مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک حوثی نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پرکہا ہے کہ  سعودی عرب کے خونخوار ،ڈکٹیٹر اور خائن بادشاہ  نےاسرائيل کے ساتھ کئي معاہدوں پر دستخط کئے ہیں اوروہ خود کو مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انصار اللہ کے سربراہ نے یمن پر سعودی عرب کے بھایانک، وحشیانہ اور سفاکانہ  جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے خائن بادشاہ نے امریکی اور برطانوی کفار کے ساتھ ملکر یمن پر جنگ مسلط کی اور یمنی عوام کو سخت اور بدترین مشکلات سے دوچار کیا یمن کبھی برطانوی استعمار میں تھا اور برطانیہ آج یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی ہمراہی کررہا ہے۔ سید عبدالملک حوثی نے کہا کہ  امریکہ بڑا شیطان جبکہ سعودی عرب چھوٹا شیطان ہے اور دونوں چھھوٹے اور بڑے شیطان ملکر عالم اسلام کے خلاف بھیانک سازشوں اور ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب نے تمام اسلامی، اخلاقی ، انسانی اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کرنے میں سعودی عرب نے انتہائی سفارکانہ روش اختیار کی، سعودی عرب نے مجرمانہ بمباری میں یمن کے اسکولوں، مسجدوں، اسپتالوں، پانی کے ڈیموں کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عربی اتحاد کو سکیورٹی کونسل کی حمایت حاصل ہے جو اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مجرمانہ اتحاد کو امریکہ، اسرائيل اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے جنھوں نے ملکر یمنی عوام کے خلاف خوفناک جرائم کا ارتکاب کیاہے ۔

سید عدالملک  حوثی نے کہا کہ  سعودی عرب کھلے عام انسانی حقوق کووسیع پیمانے پر پامال کررہا ہے اور بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمسائیگی کا اچھا حق ادا نہیں کیا بلکہ سعودی عرب نے یمنی عوام کے خلاف کھلی اور آشکارا دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔

سید عبدالملک حوثی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام حزب اللہ کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  دنیا کے حریت پسند افراد انصار اللہ اوریمن کے مظلوم  عوام کے ساتھ ہیں اگر چہ ان کی تعداد بہت کم ہے۔