مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بیلجیئم کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ حزب اللہ نے برسلز حملوں میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ عالمی خطرہ ہے اور دہشت گرد دنیا کے کسی بھی گوشہ میں اپنی کارروائی کرسکتے ہیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک نے دہشت گردوں کو شام بھیجنے کی سہولیات فراہم کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے جس کا خمیازہ یورپی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ترکی میں تربیت فراہم کرنے اور مالی جنگی وسائل فراہم والے ممالک کے حکام کو پیرس اور برسلز حملوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان باہمی تعاون ضروری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 مارچ 2016 - 15:28
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بیلجیئم کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔