مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 4 دھماکوں کے بعد یورپ کے کئی ممالک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، جب کہ فرانس اور بیلجیئم کی سرحد کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ برسلز دھماکوں کے بعد بلیجیئم سمیت یورپ بھر میں خوف کے سائے لہرانے لگے۔بیلجئیم کی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم آفس کو خالی کرا لیاگیا،یورپی یونین کے تمام اجلاس منسوخ کر دئیے گئے۔برسلز میں یورپی یونین کی عمارت کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی۔ بیلجیئم کے علاوہ برطانیہ ،جرمنی،فرانس اور دیگر یورپی یونین ملکوں کے شہروں میں بھی دھماکوں کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ہالینڈ میں برسلز دھماکوں کے بعد ائیرپورٹ اور سرحدوں پر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ فرانس اور بیلجیئم کی سرحد بھی بند کردی گئی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے کہا ہے کہ بیلجیئم میں دھماکے مشرق وسطی کی تصویر پیش کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یورپی ممالک پانچ سال تک مسلسل شام میں دہشت گرد بھیجتے رہے ہیں اور آج وہی دہشت گرد داعش سے تربیت حاصل کرکے یورپ واپس پہنچ کر مشرق وسطی اور شام کا نقشہ پیش کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 مارچ 2016 - 00:22
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 4 بم دھماکوں کے بعد یورپ کے کئی ممالک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، جب کہ فرانس اور بیلجیئم کی سرحد کو بھی بند کردیا گیا ہے۔