روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں 4 بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں 4 بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ روسی صدر نے بیلجیئم کے بادشاہ اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے زیوینٹم ائیرپورٹ پر 2 زورداردھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایئرپورٹ دھماکوں کے آدھے گھنٹے بعد یورپی یونین انسٹی ٹیوشن کے قریب میٹرومال بیک اسٹیشن پر بھی یکے بعدیگرے زور دار 2 دھماکے ہوئے جس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام میٹرواسٹیشن اور فضائی آپریشن بند کردیئے گئے ہیں۔