اجراء کی تاریخ: 20 مارچ 2016 - 11:25

ترک حکومت نے 1700 مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے جو یونانی جزیرے لیسبوس میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت نے 1700 مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے جو یونانی جزیرے لیسبوس میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔اطلاعات کے مطابق ترک حکام نے خصوصی آپریشن کرکے ایک ہزار سات سو سے زائد تارکین وطن اور 16 اسمگلروں کوگرفتار کر لیا ۔ ترک کوسٹ گارڈ اور دیگر حکام نے مل کر صوبے ازمیر میں خصوصی آپریشن کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کی قومیت جاننے کیلئےکام کر رہے ہیں اور تارکین وطن کی معلومات جاننے کے بعد اگلا قدم اٹھایاجائے گا۔
یورپی یونین سے معاہدے کے بعد ترک حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے ،ترکی میں اس وقت 2اعشاریہ 7 ملین سے زائد صرف شامی مہاجرین موجود ہیں۔