مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید نوروز کےموقع پر9 ممالک افغانستان، تاجیکستان، پاکستان، آذربائیجان،ترکمنستان، آرمینیا، ترکی ،قزاقستان اور ازبکستان کے سربراہان کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد پیش کی ہے۔
ایرانی صدر نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ عید نوروز عید اعتدال ، ہم سب کی مشترکہ اور تاریخی عید ہےجو بہارکی آمد ، محبت و شوق و نشاط کی مظہر ہے۔
صدر حسن روحانی نے اپنے پیغامات میں افغانستان، تاجیکستان، پاکستان، آذربائیجان،ترکمنستان، آرمینیا، ترکی ،قزاقستان اور ازبکستان کی خوشحالی ،ترقی و پیشرفت کے لئے دعا کی۔