اجراء کی تاریخ: 19 مارچ 2016 - 00:39

بیلجیم پولیس نے برسلز میں کارروائی کرکے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم پولیس نے برسلز میں کارروائی کرکے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بیلجیم پولیس نے گزشتہ روز ایک اپارٹمنٹ پر چھاپے کے دوران صالح عبدالسلام کے فنگر پرنٹ ملنے کے بعد اس کی تلاش کا کام تیز کردیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک بار پھر مولن بیک کے علاقے میں خفیہ اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے مشکوک اپارٹمنٹ کو گھیر کر چھاپہ مارا اور صالح عبدالسلام کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اورایک فرار ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پیرس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔