مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ النخیل خبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد علی حکیم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ثامر السبھان عراق میں داعش دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر عراقی وزارت خارجہ کو مطلع کئے بغیر عراق کے کئی علاقوں کا سفر کرچکے ہیں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر نے 6 بار نجف اشرف کا دورہ کیا جس میں اس نے صرف دو بار عراقی وزارت خارجہ کو مطلع کیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر نے نجف کا 4 بار مخفی اور سری سفر کیا ۔
محمد حکیم نے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر درحقیقت سفارتکار نہیں وہ ایک فوجی افسر ہیں جسے سفارتکار کے لباس میں عراق میں تعینات کیا گیا ہے۔
النخیل خبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور وہ عراقی قوم اور عراق کی ارضی سالمیت کے لئے اس وقت بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔