پاکستان کے شہر پشاورمیں سنہری مسجد روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاورمیں سنہری مسجد روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک بس پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کو مختلف دیہاتوں سے ان کے دفاتر کے لئے لا رہی تھی اور اور جیسے ہی سرکاری ملازمین کی بس سنہری مسجد روڈ پر پہنچی تو زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دوردور تک سنی گئی جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 27 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2013 میں بھی پشاور کے چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔