مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان رواں ہفتے نیپال میں ملاقات متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 16مارچ کو سارک کونسل کے وزرا کے اجلاس میں شریک ہونگے گے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں بھارتی سیکرٹری خارجہ شنکر سبرہمنیم اور پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود ہونگے۔دونوں رہنماؤں کے درمیا ن ہونے والی اس اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مو جودہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2016 - 14:16
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان رواں ہفتے نیپال میں ملاقات متوقع ہے۔