رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی دردناک شہادت کی یاد میں تیسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں صدر روحانی اور دیگر اعلی حکام کے علاوہ عوام کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی دردناک شہادت کی یاد میں تیسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس  میں صدر روحانی اور دیگر اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے فضائل اور مصائب پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا ،آئمہ معصومین پر حجت الہی اور فیض الہی کا واسطہ اور ذریعہ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امامت اور ولایت کے عہد پر باقی رہنے سے ہی معاشرہ ترقی اور تکامل کی راہ طے کرسکتا ہے ۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ پیر کے دن تک جاری رہےگا۔

لیبلز