مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بھارت کے شہر کلکتہ پہنچ گئی جہاں ٹیم کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق قومی کرکٹ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے ابو ظبی روانہ ہوئی جہاں سے بھارت کے شہر کلکتہ پہنچی ہے۔ کولکتہ پہنچنے پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اور سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے ایئرپورٹ پر پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی کے لیے کولکتہ میں سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کولکتہ ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کو ہوٹل تک پہنچانے کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، ایئرپورٹ پر فوجی دستے تعینات کیے گئے تھے جب کہ ہوٹل روانگی کے موقع پر قومی ٹیم کو 27 رکنی دستے نے سکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا، اس موقع پر قومی ٹیم کے مقررہ راستوں پر بھی پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 13 مارچ 2016 - 08:29
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بھارت کے شہر کلکتہ پہنچ گئی جہاں ٹیم کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔