مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ عرب لیگ کو عراق میں ترکی کی مداخلت پر توجہ دینی چاہیےاور عربوں میں اختلاف ڈالنے والے اقدامات سے پرہیز کرنا جاہیے۔ عراقی وزير خارجہ نے کہا کہ عرب لیگ کو چاہیے کہ وہ عراق میں ترکی کی مداخلت پر توجہ کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کو عرب لیگ نے دہشت گرد گروہ قراردیکر تاریخ غلطی کا ارتکاب کیا ہے کیونکہ ایسے اقدامات سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا۔ عرب لیگ کو اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے خلاف اقدام سے باز رہنا چاہیے۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ ہم حزب اللہ کے اسرائیل اور دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کی تعریف کرتے ہیں اور حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے والوں کو دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ عالم اسلام اور عالم عرب کی سرافرازی اور سربلندی کا نام ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 مارچ 2016 - 13:39
عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ عرب لیگ کو عراق میں ترکی کی مداخلت پر توجہ دینی چاہیےاور عربوں میں اختلاف ڈالنے والے اقدامات سے پرہیز کرنا جاہیے۔