مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان کے 2 دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں 2 سینئرطالبان رہنماؤں سمیت67 دہشت گردہلاک ہوگئےہیں۔ صوبہ ہرات میں طالبان کے 2 دھڑوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،مارے گئے 2 سینئر رہنما ؤں کی شناخت ملا ملک اورملاوکیل کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 2سینئرطالبان رہنماؤں ملا صمد اورملانانگی الہی کے درمیان جھڑپیں پیر سے ضلع شندد میں شروع ہوئیں۔
ادھرافغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں طالبان کے پولیس ہیڈ کوارٹرز اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفاتر پر حملے میں 2 پولیس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں7 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔