مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات کا مشترکہ اقدام اور ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے ایران کے میزائل مسئلے کے بارے میں الگ سے جائزہ لیا جائے گا۔
وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی ذرائع ابلاغ میں ایران کے میزائل تجربات کے بارے میں شائع خبروں کے پیش ںظر کہا کہ ایران کے میزائل تجربات کا ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں الگ سے جائزہ لیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات سے ایران کے ایٹمی معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑےگا کیونکہ دونوں معاملات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔