مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مبلغ محمد العنزی نے خطے اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی پالیسیوں کو امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آل سعود کی آنکھ کا کانٹا ہیں جبکہ سعودیوں کی اسرائیل کے ساتھ گہری دوستی اور محبت ہے۔
انھوں نے کہا کہ آل سعود نے عربوں کی عزت و عظمت کا پامال کیا جبکہ حزب اللہ لبنان نے عربوں کی کھوئی ہوئی عزت و عظمت کو بحال کیا اور سن 2006 میں اسرائیل کی طاقت کا طلسم توڑ دیا۔ اس نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دے کر عربوں کو دنیا میں سرافراز کیا جبکہ سعودی عرب نے یمن کے بےگناہ بچوں ، عورتوں اور عام شہریوں کا قتل عام کرکے عربوں کا سر دنیا میں نیچا کردیا اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا کیا ہے۔
سعودی مبلغ کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کا اصلی مرکز اور منبع ہے یہاں سے دہشت گردوں کی پرورش کرکے دنیا میں بھیجا جاتا ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کی طرح شیطان بھی ہے اور مکار بھی ہے سعودی عرب اور امیرکہ کی پالیسیاں یکساں ہیں اور عالمی سطح پر جاری دہشت گردی میں دونوں ممالک کا قریبی تعاون ہے۔