مہرخبررسان ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہموند نے کابل میں افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔برطانوی وزير خارجہ نے برطانوی حکومت کی جانب سے افغان امن عمل کے لئے 4 اعشاریہ ایک بلین ڈالرزبھی دینے کا وعدہ کیا ۔ کابل میں افغان چیف ایگزیکٹیو اور برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہموند کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امن مذاکرات اور طالبان کے مذاکرات میں شرکت سے انکار پر بات چیت ہوئی۔طالبان نے موقف اختیار کیا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک بات چیت نہیں ہوگی۔برطانوی افواج افغانستا ن سے 2014 میں نکل چکی ہیں تاہم اب بھی برطانیہ کے تقریبا 450 فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 8 مارچ 2016 - 14:17
برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہموند نے کابل میں افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔