اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی در حقیقت اسلامی نظام ، ملک، رہبری اور عوام کے محافظ اور پاسدار ہیں اور ان کے دفاع کے لئے وہ اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  در حقیقت اسلامی نظام ،ملک ،  رہبری اور عوام کے محافظ اور پاسدار ہیں اور ان کے دفاع کے لئے وہ اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔ جنرل فدوی نے تبریز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں چوتھی بار امریکہ اور برطانیہ کی کشتیوں کو روک کران کے فوجیوں کوگرفتار کیا ہے انھوں نے کہا کہ امریکی بحری کشتیاں کبھی بھی ایرانی کشتیوں کے قریب سے نہیں گزرتی ہیں اور امریکی کشتیوں کو دیکھنے کے لئے خلیج فارس کے جنوب کی طرف جانا پڑتا ہے۔ جنرل فدوی نے کہا کہ ایران کے علاوہ کسی بھی ملک میں امریکی بحری کشتیوں کو روکنے یا امریکی اور برطانوی فوجیوں کو گرفتار کرنے اور ان سے تفتیش کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ اپنی توانائیوں کو آگے بڑھانے کے لئے 24 گھنٹے تلاش و کوشش میں مصروف ہے اور ایرانی مسلح افواج کا اللہ تعالی کی ذات کامل ایمان اور یقین ہے اور اللہ تعالی کی طاقت اور قدرت کے ذریعہ وہ امریکہ کی شیطانی طاقت اور قدرت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔