لندن پولیس نے برطانیہ میں داعش کے حملوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش اب مغربی نظام زندگی کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن پولیس نے برطانیہ میں داعش کے حملوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش اب مغربی نظام زندگی کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ برطانیہ کے انسداد دہشتگردی یونٹ کے سربراہ کے مطابق ماضی میں داعش اپنے دہشت گردوں سے پولیس اور فوج کو نشانہ بنانے کا کہتی رہی ہے لیکن اب داعش اپنا دائرہ کار مغربی ممالک کے لوگوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے بنا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کی داعش اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لیے شام میں ٹریننگ حاصل کرکے آنے والوں کو برطانیہ کے شمالی علاقوں میں حملوں کے لیے اپنے ساتھ شامل کررہی ہے۔