رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مشہد مقدس میں مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی ۔ نماز جنازہ میں صدر روحانی ، عدلیہ کے سربراہ آملی لاریجانی ،اسپیکر علی لاریجانی ، اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مشہد مقدس میں مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی ۔ نماز جنازہ میں صدر روحانی ، عدلیہ کے سربراہ آملی لاریجانی ،اسپیکر علی لاریجانی اور اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آج صبح 9 بجےامام بارگاہ امام رضا (ع) سے حرم رضوی کی طرف آیت اللہ واعظ طبسی کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوا اور حرم مطہر رضوی میں ان کی تشییع اور  نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی کے پیکر کو تشییع اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد حرم رضوی میں سپردخاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ واعظ طبسی حرم رضوی کے متولی اور صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے تھے ان کا کل صبح 80 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔

لیبلز