مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پولیس نے استنبول اور انقرہ میں حزبِ اختلاف کے اخبارزمان اور دیگر مخالف اخباروں کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ زمان اخبار کا تعلق اسلامی رہنما فتح اللہ گولن کی حزمت تحریک سے ہے،حکومت حزمت تحریک کو دہشت گرد گروپ قرار دیتی ہے جس کا مقصد صدر رجب طیب اردوغان کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔فتح اللہ گولن پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے قریبی حامی تھے اور وہ آجکل امریکہ میں مقیم ہیں۔
ترک حکومت پر صحافیوں کے خلاف ناروا سلوک کی وجہ سے عالمی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ترکی کی ایک عدالت نے جمعے کو حکم دیا تھا کہ کثیر اشاعت کے حامل اخبار زمان کو اب ریاست کے ماتحت چلایا جائے، عدالت نے اپنے حکم میں اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
زمان اخبار کے ایڈیٹر ان چیف نے کا کہنا ہے کہ حکومت کا ترکی میں آزادیِ صحافت کو ختم کرنے کا یہ عملی اقدام ہے۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے ترک حکومت کی جانب سے زمان اخبار کو ریاستی کنٹرول میں لیے جانے کی مذمت کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 مارچ 2016 - 12:16
ترک پولیس نے استنبول اور انقرہ میں حزبِ اختلاف کے اخبارزمان اور دیگر مخالف اخباروں کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔