اجراء کی تاریخ: 5 مارچ 2016 - 01:25

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے صدرروحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلوایک اعلی وفد کے ہمراہ  تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے صدرحسن روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ دونون ممالک کے حکام دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔