مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج صبح مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کریں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشہد پہنچنے کے بعد حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آج بروز سنیچر مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی کے پیکر پر نماز ادا کریں گے۔ مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی کو نماز جنازہ کے بعد حضرت امام رضا علیہ السلام ک حرم میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحوم واعظ طبسی کا کل صبح 80 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم حضرت امام رضا (ع) کے حرم کے متولی اور صوبہ خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ تھے۔