مہر خبررساں ایجنسی نےڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک 16 سالہ لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنایاگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افسوسناک واقعہ مدینہ ٹاؤن تھانے کے علاقے محلہ یوسف آباد میں پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے اور دو روز تک درندگی اور ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کو گھر کے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ قریبی بازار سے واپس آرہی تھیں کہ کچھ افراد انہیں لے گئے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے کوششوں کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان واردات کے بعد گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے انصاف اور مدد کی اپیل کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 مارچ 2016 - 17:02
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک 16 سالہ لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنایاگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیا ہے۔