مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے جرمن نشریاتی ادارے " اے آر ڈی " کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی حکومت جنگ بندی معاہدے کو پائدار اور کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کرےگی ۔شام کے صدر بشارالاسد نے کہاکہ فائر بندی ملک کے لیے امید کی کرن ہے ۔اسد نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت اس معاہدے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اسد نے مزید کہا کہ شام میں شہری انسانی بحران کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی نے ملکر دہشت گردوں کو شام پر مسلط کیا اور شامی عوام کا خون بہانے میں ان دو ممالک نے اہم کردارادا کیا ہے بشار اسد نے کہا کہ شامی عوام سعودی عرب اور ترکی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ روس اور امریکہ کی کوششوں سے شام میں گزشتہ ہفتہ سے فائر بندی پر عمل درآمد ہوگیا ہے جبکہ ترکی اور سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں نے کم سے کم 20 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 مارچ 2016 - 01:08
شام کے صدر بشاراسد نے فائر بندی کو ملک کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت اس معاہدے کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کرےگی۔