مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوگل کی خودکار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔ کمپنی نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔گوگل کے مطابق یہ حادثہ کیلیفورنیا کے علاقے ماونٹین ویو میں چودہ فروری کو پیش آیا جب بغیر ڈرائیور کار بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار کو نقصان پہنچا ۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اس کی کار کی رفتار دو میل جبکہ بس پندرہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی تاہم وہ کسی حد تک حادثے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ۔کمپنی کے مطابق مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے ۔ گوگل کی کار کا کسی دوسری گاڑی سے ٹکرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 مارچ 2016 - 15:32
گوگل کی خودکار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔ کمپنی نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔