اجراء کی تاریخ: 1 مارچ 2016 - 13:22

شام کے صوبہ الرقہ میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ہالینڈ کے 8 دہشت گردوں کے سرکاٹ دیئے ہیں جو داعش دہشت گرد تنظیم سے الگ ہونا چاہتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ الرقہ میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ہالینڈ کے 8 دہشت گردوں کے سرکاٹ دیئے ہیں جو داعش دہشت گرد تنظیم سے الگ ہونا چاہتے تھے۔

سعود عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش  نے ہالینڈ کے ان 60 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے جو اس دہشت گرد گروہ سے الک ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ہالینڈ کے دہشت گردوں اور داعش کے درمیان ایک ماہ قبل اس وقت اختلافات پیدا ہوگئےجب ہالینڈ کے ایک دہشت گرد نے فرار کرنے کی کوشش کی لیکن داعش دہشت گردوں نے اسے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ہالیںد کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہالینڈ کے 200 دہشت گرد اس وقت داعش میں شامل ہیں۔ شام اور عراق میں 80 ممالک کے وہابی دہشت گرد موجود ہیں جنھیں سعودی عرب سے باقاعدہ تنخواہ مل رہی ہے ۔