مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مالی سال 2016اور2017 کے لئے بجٹ پیش کر دیا گیا،بھارتی وزیر خزانہ نے بجٹ کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ آئندہ 5سال میں اپنے کسانوں کی آمدنی دگنی کردیں گے۔ زرعی ترقی بھارتی بجٹ کی ترجیحات میں شامل ہے،بھارتی حکومت نے اپنے نئے بجٹ میں آئندہ دو سال میں ہر گاؤں میں بجلی پہنچانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بجٹ تقریر میں مالی سال 2016اور2017 کے لئے بجٹ خسارہ کا تخمینہ کل ملکی پیداوار کا 3اعشاریہ5 فیصد بتایا ۔ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ترقیاتی ایجنڈے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا۔بجٹ میں غریب کسانوں کے لئے اسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔
مجموعی طور پر دیہی ترقی کے لیے 12اعشاریہ 7 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں ۔بجٹ میں زراعت اورکسانوں کی بہبود کے شعبوں کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 فروری 2016 - 22:04
بھارتی پارلیمنٹ میں مالی سال 2016اور2017 کے لئے بجٹ پیش کر دیا گیا،بھارتی وزیر خزانہ نے بجٹ کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ آئندہ 5سال میں اپنے کسانوں کی آمدنی دگنی کردیں گے۔