یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی صحن الجن فوج ٹھکانے پر راکٹ حملوں میں درجنوں سعودی مزدوروں اور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی صحن الجن فوج ٹھکانے پر راکٹ حملوں میں درجنوں سعودی مزدوروں اور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے راکٹ حملوں میں صحن الجن فوجی اڈے کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور اور دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر یمنی فورسز کی سعودی عرب کے علاقہ جیزان اور نجران میں جوابی گولہ باری جاری ہے۔ یمنی ذراغع کے مطابق یمن کے مخۃلف صوبوں پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں متعدد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔