مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے اعتراف کیا ہے کہ گن کلچر امریکی سماج کا حصہ بن گیا ہے۔ اوبامہ نے ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ویل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک مسلح شخص نے ہوسٹن میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک اور 14 دیگر کو زخمی کر دیا، انھوں نے کہا کہ فائرنگ اور اجتماعی قتل کے واقعات امریکہ میں معمول کا حصہ بن گئے ہیں اور بہت سے امریکی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔باراک اوبامہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان واقعات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے اور ہمیں اس کے تدارک کیلیے سوچنا ہو گا، انھوں نے کہا کہ امریکیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بات کرنے والوں کو اس معاملے پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ گن کلچر ہمارے سماج کا حصہ بن گیا۔
اجراء کی تاریخ: 29 فروری 2016 - 12:01
امریکی صدر باراک اوبامہ نے اعتراف کیا ہے کہ گن کلچر امریکی سماج کا حصہ بن گیا ہے۔