مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر ہوائی حملوں میں ہزاروں عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے شہری آبادی پر بمباری کرکے ہزاروں یمنی شہریوں کا بہیمانہ اور مجرمانہ طور پر قتل عام کیا ہے۔ یمن کی وزارت صحت نے گذشتہ ہفتہ ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے جنگی جہازوں کے حملوں میں 7 ہزار یمنی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 فروری 2016 - 17:54
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر ہوائی حملوں میں ہزاروں عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔