بھارت نے القاعدہ اور داعش سے منسلک گیارہ دہشت گردوں اور ایک تنظیم کے ناموں کی فہرست پابندیاں لگانے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی کو پیش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے القاعدہ اور داعش سے منسلک  گیارہ دہشت گردوں اور ایک تنظیم کے ناموں کی فہرست پابندیاں لگانے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی کو پیش کردی ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت میں دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث گیارہ افراد اور ایک تنظیم کی فہرست اقوام متحدہ کو پیش کردی گئی ہے۔
فہرست 18 فروری کو اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے والی کمیٹی کو پیش کی گئی، بھارتی ذرائع کے مطابق فہرست میں القاعدہ، طالبان اور داعش سے تعلق رکھنے والے افراد کے نام شامل ہیں ۔ تاہم حکومت کی جانب سے فہرست میں شامل افراد کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔