مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوتین نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ شام میں جنگ بندی کے بارے میں ٹیلیفون پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ روسی صدر نے اس سے قبل ایران کے صدر روحانی سے بھی ٹیلیفون پر شام کے حوالے سے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور ترکی شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور وہ گذشتہ پانچ برسوں سے دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کا تختہ النے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن میں انھیں ناکامی کا سامنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 فروری 2016 - 21:16
روس کے صدر ولادیمیر پیوتین نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ شام میں جنگ بندی کے بارے میں ٹیلیفون پرتبادلہ خیال کیا ہے۔