پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی  فوج کےترجمان کے مطابق جنرل راحیل شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے جہاں وہ سیاسی اور فوجی حکام سے ملاقاتین کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ  کے دورہ قطر کو اہم قراردیا جارہا ہے جس کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔