اجراء کی تاریخ: 20 فروری 2016 - 14:42

تھائی لینڈ کی پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر تھائی لینڈ میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کی پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر تھائی لینڈ میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ پولیس افسر کے مطابق پولیس کو دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے بارے میں احکامات صادر کردیئے گئے ہیں پولیس نے سیاحتی جگہوں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی میں اضآفہ کردیا ہے۔