مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذراغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ فرانسس کے اعتراض کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مذہبی رہنما کو ان کے عقیدے کے بارے میں سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے۔ کسی کےعقیدے پر سوال اٹھانا شرمناک ہے۔
اس سے پہلے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکہ کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا تھا کہ جو شخص دیواریں کھڑی کرے اور پل کا کردار ادا نہ کرے وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم ک دوران ایک جلسے میں میکسیکو کے ساتھ ایک اونچی دیوار کھڑی کرنے کی تجویز دی تھی، تاکہ تارکین وطن امریکا نہ آسکیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 فروری 2016 - 17:19
امریکہ کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ فرانسس کے اعتراض کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مذہبی رہنما کو ان کے عقیدے کے بارے میں سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے،کسی کےعقیدے پر سوال اٹھانا شرمناک ہے۔