مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر کفتگو اورتبادلہ خیال کیا ہےروسی صدر نے تہران اور ماسکو کے درمیان سکیورٹی تعاون پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
ایرانی وزیر دفاع اور روسی صدر کے درمیان ملاقات کا سلسلہ ایک گھنٹے تک ججاری رہا ، اس ملاقات میں روس کے صدر نے ایران اور روس کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون تہران اور ماسکو کے مفادات میں ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ تہران اور ماسکو علاقہ میں پائدار امن قائم کرنے کے سلسلے میں اہم نقش ایفا کرسکتے ہیں۔
اس ملاقات میں ایرانی وزير دفاع نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی صدر کا گرم سلام روسی صدر کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون اچھا اور تعمیری ہے اور روس اور ایران کے باہمی تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔