مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی دستوں نےاورکزئی ایجنسی کے علاقہ تورسمت سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی سرنگیں برآمد کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کےعلاقے تورسمت میں سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحے سمیت بارودی سرنگیں برآمد کرلیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 7 مارٹر گولے، 50 فیوز، 5 دستی بم اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس،104 راکٹ گولے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تبظیم کے کمانڈر کے ٹھکانے سے برآمد کیےگئے جب کہ کارروائی میں بارودی سرنگیں بھی پکڑی گئی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 فروری 2016 - 13:40
پاکستان کے سکیورٹی دستوں نےاورکزئی ایجنسی کے علاقہ تورسمت سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی سرنگیں برآمد کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔