مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشیر دفاع جنرل احمد العسیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے جنگی طیارے اور فوج ترکی بھیج دی جس کا مقصد بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانا ہے سعودی عرب داعش کی آڑ میں بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے ترکی میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف محاذ جنگ میں اپنی فضائی فوج اور طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور ابتدائی طور پر ترکی کے انجیر لیک فوجی اڈے پر جنگی طیارے اور فضائیہ کے جوان بھجوا دیئے گئے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کے مشیر جنرل احمد عسیری کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب عالمی اتحاد کا اہم حصہ ہے، ہم شام میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کےلئے تیارہیں اوراسی مقصد کے لئے اپنی فوج ترکی روانہ کی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کرائے کے فوجی جمع کرکے شام کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے سعودی عرب ایک بہت بڑي مصیبت میں پھنس گیا ہے وہ شام میں داعش دہشت گردوں کی آڑ میں شامی حکومت کو گرانے کی ناپاک کوشش کررہا ہے لیکن سعودی رعب اپنے تمام کرائے کے دہشت گردوں اور فوجیوں کے ساتھ ملکر بھی شامی صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں ناکام ہوجائے گا کیونکہ سعودی عرب بڑے شیمان امریکہ کے حکم پر اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2016 - 00:50
سعودی عرب کے مشیر دفاع جنرل احمد العسیری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے جنگی طیارے اور فوج ترکی بھیج دی جس کا مقصد بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانا ہے سعودی عرب داعش کی آڑ میں بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔