برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے ایک منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈين کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے ایک منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔سعودی عرب مغربی ممالک سے ہتھیار لیکر دہشت گردوں کو فراہم کررہا ہے اور مغربی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن میں بےگناہ افراد کا قتل عام کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت برطانیہ، جرمنی ،فرانس اور اسپین سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کررہے ہیں۔

گذشتہ برس برطانیہ نے تین ارب پونڈ کے ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کئے اس سے قبل برطانیہ کے لیجر پارٹی کے سربراہ جرمی کربین نے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔