مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ معاہدے سے امریکی کانگریس کے ارکان کو جمعرات کے دن آگاہ کر دیا گیا تھا۔ پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدے کی رقم 69کروڑ نوے لاکھ ڈالر ہو گی۔ معاہدے سے پاکستان کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن امریکہ اور پاکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن سے شدت پسندوں کے ٹھکانے متاثر ہوئے ہیں اور شدت پسندوں کی پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں دہشت گرد حملے کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خطے میں سب سے زیادہ دہشت گردی سے پاکستان متاثر ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں پاکستان کی معاونت کرنا امریکہ کی قومی سلامتی کے حق میں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2016 - 07:23
پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ معاہدے سے امریکی کانگریس کے ارکان کو جمعرات کے دن آگاہ کر دیا گیا تھا۔