عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافات میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافات میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضآفہ ہوسکتا ہے۔ ادھر عراقی فورسز نے الرمادی کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے بالکل پاک کردیا ہے۔