شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس کلب کے قریب خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس کلب کے قریب خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق کے شمال میں پولیس کلب کے قریب سبزی مارکیٹ میں بم دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق  دھماکہ پولیس کلب کے قریب ہوا اور اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ واضح رہے کہ شام میں ترکی اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو زبردست شکست کا سامنا ہے اور وہ اپن شکست کا بدلہ اترانے کے لئے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔