مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شام میں فوج بھیجنے کی جرات و ہمت نہیں ہے اور نہ ہی اس میں اسلام کے مجاہدین سے لڑنے کی ہمت ہے سعودی عرب امریکہ کی بیساکھیوں پر ناچ رہا ہے۔ جنرل جعفری نے شامی فوج اور اسلامی مزاحمتی گروہوں کی دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مجاہدین نے دشمنوں کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔جنرل جعفری نے کہا کہ سعودی عرب نے پہلے دہشت گردوں کی مال و زر کے ذریعہ مدد کرکے بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی لیکن اب وہ شام میں فوج بھیجنے کے بڑے دعوے کررہے ہیں لیکن سعودی عرب میں اس حوالے سے جرات کا فقدان ہے اور اس کی فوج کلاسیکل فوج نہیں ، سعودی عرب مغربی ممالک کی بیساکھیوں پر رقص کررہا ہے اس کی خود کوئی اہمیت نہیں۔جنرل محمد علی جعفری نے کہا، 'سعودی عرب نے یہ دعویٰ تو کردیا ہے لیکن میرا خیال نہیں کہ وہ اتنے بہادر ہیں کہ ایسا کریں گے اور اگر ایسا ہو بھی گیا تو ان کو لازمی شکست سے دوچار ہونا پڑے گا، یہ ان خودکشی ہوگی۔جنرل جعفری نے کہا کہ سعودی عرب اس قسم کی خودکشی کی حماقت کرسکتا ہے کیونکہ وہ امریکی اتحاد کا حصہ ہے اور جو امریکہ چاہیے گا سعودی عرب ویسا ہی کرےگا سعودی عرب خطے میں امریکہ کی نیابت اور اس کی سرپرستی میں جنگ لڑ رہا ہے سعودی عرب امریکہ کے اشارے پر یمن، شام، عراق اور بحرین میں آشکارا مداخلت کررہا ہے اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے اسراغیل کو مضبوط بنا رہا ہے۔جنرل جعفری نے کہا کہ شام کے نبل اور الزہرا شہروں کی آزادی بہت بڑی کامیابی ہے جس کا تصور بھی دشمنوں کے ذہن میں نہیں تھا اور جس کے بعد جنیوا میں سعودی عرب اور ترکی نے مذاکرات ترک کرکے شام میں فوج بھیجنے کا عندیہ دیدیا اور شام میں اگر انھوں نے فوجی مداخلت کی کوشش کی تو پھر خطے میں زبردست عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 فروری 2016 - 16:34
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شام میں فوج بھیجنے کی جرات و ہمت نہیں ہے اور نہ ہی اس میں اسلام کے مجاہدین سے لڑنے کی ہمت ہے سعودی عرب امریکہ کی بیساکھیوں پر ناچ رہا ہے۔