مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے بحری فوج میں عورتوں کو بطور پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھوان کا کہنا ہے کہ وہ بحریہ میں عورتوں کو بطور پائلٹ اور بڑے طیارہ بردار بحری جہازوں کو چلانے کے لئے بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی حکومت نے گزشتہ برس ائیرفورس میں عورتوں کو بطور جنگی پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2016 - 01:02
بھارت نے بحری فوج میں عورتوں کو بطور پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔