اجراء کی تاریخ: 4 فروری 2016 - 21:02

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لندن میں ڈونر کانفرنس کے ضمن میں سویڈن کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لندن میں ڈونر کانفرنس کے ضمن میں سویڈن کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے علاقائی اور عالمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ بان کی مون سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔