ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے ریاست آئیوا میں شکست کے بعد اپنی ہی پارٹی کے جیتنے والے امیدوار ٹیڈ کروز پردھاندلی کاالزام عائد کردیا ہے اور ریاست میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے ریاست آئیوا میں شکست کے بعد  اپنی ہی پارٹی کے جیتنے والے امیدوار ٹیڈ کروز پردھاندلی کاالزام عائد کردیا ہے اور ریاست میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔ ڈونلڈٹرمپ نے الزام لگایاہے کہ ٹڈکروز نے دھوکادہی کےذریعے ایک اورری پبلکن امیدوار بن کارسن کے ووٹ بھی ہتھیالیے جس سے انہیں نقصان ہوا۔
ٹرمپ کاکہناتھاکہ کروزنے ووٹرز کوبتایاتھاکہ بن کارسن انتخابی مہم سے دستبردارہورہے ہیں جبکہ ایسانہیں تھا جبکہ کروزنے کارسن سے یہ کہتےہوئے معذرت کرلی ہے کہ ایساغلط فہمی کی بنیادپر کیاگیاتھا۔
سروےمیں انتہائی مقبولیت رکھنےوالے ٹرمپ آئیواکاکس میں دوسرے نمبرپرآئےتھےاوراب انہیں نیوہیم شائر میں اپنی پارٹی کے حریفوں کاایک بارپھرسامناہے۔