مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزدگی کے امیدواروں کے درمیان پہلا باضابطہ پرائمری الیکشن ریاست آئیووا میں جاری ہے جس میں ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے لیے آئیووا میں ووٹنگ کے ابتدائی نتائج کے مطابق ریاست ٹیکسس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم مخالف بیانات اور مخالفین پر عامیانہ الزامات لگانے کے حوالے سے مشہور ڈونلڈ ٹرمپ پہلے پرائمری انتخابات میں فیورٹ تصور کئے جارہے تھے لیکن اب وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو ہیں۔ مارکو کو بھی توقعات سے کہیں زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائمری انتخابات سے قبل ٹیڈ کروز پر ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے لیکن انتخابی نتائج کے بعد انہوں نے اپنی شکست قبول کر لی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 فروری 2016 - 13:29
امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزدگی کے امیدواروں کے درمیان پہلا باضابطہ پرائمری الیکشن ریاست آئیووا میں جاری ہے جس میں ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے۔