مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئےہیں ۔ اطلاعات کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں بیشتر عام لوگ ہیں۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور تھانے کے باہر تھا اور لوگوں کے جمع ہونے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم حملے کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2016 - 16:52
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئےہیں ۔